Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ڈیرن سیمی کو کراچی کنگز کے خلاف میچ میں آرام کا موقع دیا گیا تو میڈیا نے پشاور زلمی کے کیمپ میں اختلافات کی خبریں چلانا شروع کر دیں۔ ڈیرن سیمی نے اختلافات کی خبریں خود مسترد کر دی ہیں۔ ڈیرن سیمی نے اپنے ٹویٹ میں تردید کرتے ہوئے کہا کہ انھیں یقین نہیں آ رہا کہ میڈیا میں ان کے اور جاوید آفریدی کے درمیان اختلافات کی خبریں چلی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میرا کبھی ایسا مسئلہ نہیں رہا ہے اور مجھے ایسی خبروں پر ہنسی آ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جاوید آفریدی سے بھائی کی حیثیت سے پیار کرتے ہیں اور پشاور زلمی سے ان کا ساتھ ہمیشہ سے ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں وہاب ریاض نے ڈیرن سیمی کی جگہ ٹیم کی قیادت کی تھی۔ پشاور زلمی ذرائع کے مطابق ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے اگلے میچز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔