Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی تھی کہ کراچی ٹیسٹ سے قبل ان کی ٹیم کو پریکٹس کی ضرورت ہو گی۔ بنگلہ دیشی ٹیم کی پریکٹس کے لیے 3 اپریل کو ون ڈے میچ رکھا گیا تھا جو اب یکم اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ون ڈے میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔
بنگلہ دیشی ٹیم 29 مارچ کو کراچی پہنچ جائے گی۔ یکم اپریل کو کھیلے جانے والے ون ڈے میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 5 اپریل سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہی شروع ہو گا۔
یاد رہے بنگلہ دیش کی ٹیم تین حصوں میں پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ مہمان ٹیم نے پہلے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جس میں انہیں کلین سویپ شکست ہوئی۔ اس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم پہلا ٹیسٹ کھیلنے راولپنڈی پہنچی جس میں ان کو شکست ہوئی۔