Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان انڈر-19 ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین حیدر علی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ نوجوان بیٹسمین حیدر علی پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے پی ایس ایل فائیو میں ابھی تک پانچ میچز کھیل چکے ہیں جس میں وہ 22.80 کی اوسط سے 114 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں ان کا بہترین اسکور 47 رہا ہے جو انہوں نے ملتان سلطانز کے خلاف بنایا تھا اور اس میچ میں ان کی ٹیم کو شکست کا منہ دیکھا پڑا تھا۔
حیدر علی نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش تھی کہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کروں جو کہ پوری ہو گئی ہے اور میں بہت پرجوش ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ میری پہلی ایس ایل ہے تو پوری کوشش کر رہا ہوں کہ اپنی سو فیصد کارکردگی دوں۔ حیدر علی کا مزید کہنا تھا کہ میری پوری کوشش ہے ایمرجنگ کرکٹر اور مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ جیتوں۔