Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

وزیر اعظم عمران خان کی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور مینٹور ہاشم آملہ نے جاوید آفریدی کے ہمراہ وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کو گرمجوشی سے مبارکباد دی۔
ڈیرن سیمی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اب آپ ہمارے بھی شہری ہیں، پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں آپ کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کے ساتھ مل کر پاکستان کرکٹ کی خدمت کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے تمام میچز میں اسٹیڈیم بھرے ہوئے ہیں، یہ پوری دنیا کو پاکستان کا مثبت پیغام ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے پشاور زلمی کے مینٹور ہاشم آملہ کو بھی خوش آمدید کہا۔ دوسری جانب کراچی پریس کلب نے ڈیرن سیمی اور سر ویو رچرڈز کو تاحیات اعزازی ممبرشپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔