بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیر لیگ کی انعامی رقم آدھی کر دی۔ آئی پی ایل جیتنے والی ٹیم کو 20 کروڑ کے بجائے 10 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے تمام فرنچائزز کو تحریری طور پر اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ فیصلے کے مطابق آئی پی ایل کی رنر اپ ٹیم کو ساڑھے 12 کروڑ کے بجائے سوا 6 کروڑ روپے ملیں گے۔
تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کی انعامی رقم بھی کم کر دی گئی جنہیں لگ بھگ سوا 4 کروڑ روپے ادا کیے جائیں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے پر تقریباََ 4 سے 5 فرنچائزز نے اعتراض کیا ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ آئی پی ایل سے پہلے بھارتی بورڈ اپنا فیصلہ تبدیل کرے گا یا پھر 10 کروڑ انعامی رقم برقرار رکھی جائے گی۔ حال ہی میں بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔