Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے بولرز کی جتنی پٹائی ہوئی ہے شاید ہی کسی دوسری ٹیم کے بولرز کی ہوئی ہو۔ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کے سترہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔
اسلام آباد کے اوپنرز کولن منرو اور لیوک رونکی نے زبردست اوپننگ شراکت قائم کی اور لاہور کے بولرز کا بھرکس نکال دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی اوپننگ جوڑی نے 103 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔
اس کے ساتھ ہی لاہور قلندرز وہ پہلی ٹیم بن گئی جس کے خلاف 9 مرتبہ 100 یا اس سے زائد رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی ہو۔ پی ایس ایل کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کے خلاف 6 مرتبہ سے زائد بار 100 رنز کی پارٹنر شپ قائم نہیں ہوئی۔
اسلام آباد کے لیوک رونکی اور کولن منرو کے اس شاندار آغاز نے ٹیم کے ٹوٹل کو بآسانی 198 رنز تک پہنچایا۔ کولن منرو 87 اور لیوک رونکی 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ان کی اننگز کی بدولت اسلام آباد نے اہم میچ میں کامیابی حاصل کی۔