لاہور قلندرز کی ٹیم کے سب سے سینیئر بیٹسمین محمد حفیظ نے ملتان سلطانز کے خلاف 14 رنز کے ساتھ پاکستان سپر لیگ کا آغاز کیا۔ اس کے بعد انھوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 98 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ اس اننگز کے بعد پروفیسر کی فارم پھر سے کھو گئی۔ پشاور زلمی کے خلاف وہ ایک اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف تو کھاتا کھولے بغیر ہی آؤٹ ہو گئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کرس لین کے آؤٹ ہونے کے بعد لاہور کو حفیظ سے بڑی اننگز کی امید تھی مگر وہ صرف 10 رنز بنا کر عاکف جاوید کی گیند پر پویلین روانہ ہو گئے۔ محمد حفیظ 5 میچز میں اب تک 123 رنز بنا سکے ہیں۔
لاہور قلندرز کو اب تک پانچ میں سے چار میچز میں شکست ہو چکی ہے۔ اگر لاہور قلندرز کو اگلے میچز میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو حفیظ اور کرس لین جیسے سینیئرز کا رنز بنانا ضروری ہو گا۔