Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل فائیو میں لاہور قلندرز کے خلاف میچ سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے گزشتہ دو میچز میں پہلے کھیلتے ہوئے 180 سے زائد رنز اسکور کیے تھے۔ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی باؤلنگ کے خلاف دونوں بڑے اہداف کامیابی سے عبور کیے۔
لاہور قلندرز کے خلاف اسلام آباد نے 198 رنز بنائے مگر اس مرتبہ دو مرتبہ کی چیمپئن ٹیم کے بولرز نے ذمہ داری دکھائی اور لاہور قلندرز کو 127 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس سب سے کامیاب بولر رہے۔ انھوں 29 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ظفر گوہر نے بھی زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 31 رنز دیئے اور 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ شاداب خان نے 2، عاکف جاوید اور ڈیل اسٹیں نے ایک، ایک حاصل کی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو اس اہم میچ میں 71 رنز سے کامیابی ملی۔