Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مارک باؤچر نے اشارہ دیا ہے کہ اے بی ڈویلیئرز رواں سال جون میں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کر سکتے ہیں۔ ساؤتھ افریقہ اور سری لنکا کے درمیان جون میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔
مارک باؤچر نے اے بی ڈویلیئرز کو کم بیک کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں تو یکم جون سے قبل ساؤتھ افریقہ ٹیم کیلئے دستیابی ظاہر کر دیں۔
انہوں نے اے بی ڈویلیئرز کے علاوہ لیگ اسپنر عمران طاہر اور آل راؤنڈر کرس مورس کو ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے یا نہیں یہ فیصلہ بعد میں کریں گے۔
مارک باؤچر نے مزید کہا کہ ان تینوں کھلاڑیوں کو سری لنکا سیریز سے قبل ساؤتھ افریقہ ٹیم کیلئے دستیابی ظاہر کرنا ہو گی۔ یاد رہے کہ اے بی ڈویلیئرز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں جبکہ کرس مورس اور عمران طاہر ورلڈکپ 2019 کے بعد سے ساؤتھ افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔