Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ کے اوپننگ بیٹسمین کولن منرو پاکستان سپر لیگ فائیو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ کولن منرو نے پاکستان کو ایک محفوظ ترین ملک قرار دے دیا ہے۔ کولن منرو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہت محفوظ ہوں اور یہی وجہ ہے کہ یہاں کرکٹ کھیل رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ ہوتا تو میں یہاں نہیں کھیل رہا ہوتا، میری طرح دوسرے غیرملکی کھلاڑی بھی پاکستان میں انجوائے کر کے کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ پی ایس ایل کے مصروف شیڈول کی وجہ سے زیادہ گھوم نہیں سکا لیکن ٹیم کے ساتھ باہر کھانا کھانے کا موقع ملا جس میں مزہ آیا۔
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لیگ میں کھیلنا کھلاڑی کا ذاتی فیصلہ ہوتا ہے لیکن باہمی سیریز کا فیصلہ کرکٹ بورڈ کا ہے، پاکستان میں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے بعد دیگر کرکٹ بورڈز بھی پاکستان میں اپنی ٹیمیں بھیجنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔