Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کراچی ہونے والے بقیہ میچز دوسرے وینیوز پر منتقل کیے جائیں گے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچوں میں احتیاطی تدابیر کے طور پر اسکریننگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ اسٹیڈیم میں سینیٹائزر بھی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ حکومت کے مطابق صابن بنانے والی کمپنی نیشنل اسٹیڈیم میں مفت سینیٹائزر نصب کرے گی جبکہ میچز دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کی اسکریننگ بھی کی جائے گی۔ اسٹیڈیم کے تمام داخلی راستوں پر اسکریننگ مشینیں لگائی جائیں گی اور اسٹیڈیم میں سیکیورٹی اہلکاروں کیساتھ طبی عملہ بھی تعینات ہو گا۔