Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے فاسٹ بولر لنگی انگیڈی نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنے ون ڈے کیریئر کی بہترین بولنگ کی۔ لنگی انگیڈی نے 10 اوورز میں 58 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں جس میں ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ اور مارنس لبوشین جیسے بیٹسمینوں کی اہم وکٹیں شامل تھیں۔
اس بہترین کارکردگی کی بدولت فاسٹ بولر ساؤتھ افریقہ کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں تیزترین 50 وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔ لنگی انگیڈی نے اپنی وکٹوں کی نصف سنچری 26 میچوں میں مکمل کی اور سابق ساؤتھ افریقی فاسٹ بولر لونوابو سوٹسوبے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
سوٹسوبے نے 27 میچوں میں اپنے ون ڈے کیریئر کی ابتدائی 50 وکٹیں مکمل کی تھیں۔ عمران طاہر ساؤتھ افریقہ کی جانب سے تیزترین 50 وکٹیں مکمل کرنے والے تیسرے تیزترین بولر ہیں جنہوں نے 28 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔