Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دورہ نیوزی لینڈ کو ویرات کوہلی کے کیریئر کا بدترین ٹور کہا جائے تو شائد غلط نہیں ہو گا۔ ویرات کوہلی نے دورہ نیوزی لینڈ پر 11 اننگز میں 19.8 کی اوسط سے 218 رنز بنائے۔ بھارتی کپتان کی اس ناقص کارکردگی کے بعد ان پر کافی تنقید بھی کی جا رہی ہے لیکن سابق بھارتی اوپنر ورندر سہواگ، ویرات کوہلی کو حوصلہ دینے میدان میں آ گئے ہیں۔
ورندر سہواگ کا کہنا ہے کہ ہر کھلاڑی کا برا وقت آتا ہے، ماضی کی کرکٹ میں تاریخ کے بہترین بیٹسمین سچن ٹنڈولکر اور برائن لارا جیسے کھلاڑی بھی کئی مرتبہ مسلسل ناکام ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں بھی اپنے کیریئر میں کئی مرتبہ آؤٹ آف فارم ہوا لیکن اپنی گیم میں کسی قسم تبدیلی کی نہیں کی اور پہلے سے بہتر واپسی کی۔
ورندر سہواگ نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ حوصلہ رکھیں! مجھے یقین ہے وہ جلد فارم میں واپس آ جائیں گے۔