Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں بھی لاہور قلندرز کی قسمت نہ بدلی۔ لاہور قلندرز کی ٹیم ایونٹ کے آغاز سے پوائنٹس ٹیبل میں آخری نمبر پر ہے۔ پی ایس ایل فائیو میں لاہور قلندرز کی کمان ناتجربہ کار سہیل اختر کے سپرد کی گئی اور ان کی قیادت میں فرنچائز نے ابھی تک پانچ میں سے صرف چار میچز جیتے ہیں۔
سابق کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر لاہور قلندرز کی کارکردگی کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ سہیل اختر بہت نیچے بیٹنگ کر رہے ہیں اور انہیں اسکور کرنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا جس وجہ سے ان کا اعتماد کھو رہا ہے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ سہیل اختر کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان سے سیکھنا چاہیے اور اوپر آ کر بیٹنگ کریں نہ کہ اس وقت بیٹنگ کرنے آئیں جب صرف بلا گھمانا ہو، اگر ایک بار سہیل اختر اوپر کر بیٹنگ کریں اور اسکور کریں تو ان پر سے دباؤ کم ہو جائے گا۔