Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی ٹیم پانچ میچز کھیلنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں آخری نمبر پر موجود ہے۔ جیسے جیسے ایونٹ آگے کی جانب بڑھ رہا ہے لاہور قلندرز کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں۔ فرنچائز کی مسلسل ناقص کارکردگی کے باوجود شعیب اختر کو لگتا ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم پلے آف مرحلے میں جگہ بنا سکتی ہے۔
شعیب اختر کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں بارش کے امکانات بہت زیادہ ہے، اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے میچز بارش کی نذر ہو گئے تو لاہور قلندرز کے پاس موقع ہو گا کہ وہ اگلے مرحلے میں جگہ بنا لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کو بھی شکستوں سے بچنا ہو گا اور اپنے آخری پانچ میں سے چار میچز جیتنا ہوں گے۔ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو راولپنڈی میں دو، دو میچز کھیلنے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا بھی راولپنڈی میں ایک میچ رہتا ہے۔