Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ نے دورہ بھارت کے لیے 15 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ساؤتھ افریقہ کی ٹیم میں رسی وینڈر ڈوسن اور فاف ڈوپلیسی کی واپسی ہوئی ہے۔ رسی وینڈر ڈوسن اور فاف ڈوپلیسی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیا لیکن ان دونوں کھلاڑیوں کو کینگروز کے خلاف جاری ون ڈے سیریز میں آرام دیا گیا تھا۔
فاف ڈوپلیسی نے ساؤتھ افریقہ کی جانب سے آخری ون ڈے میچ ورلڈکپ 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا جس میں انہوں نے فاتحانہ سنچری اسکور کی تھی لیکن ان کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم گروپ مرحلے کے میچز کھیلنے کے بعد ہی ایونٹ سے باہر ہو گئی تھی۔
ساؤتھ افریقہ اسکواڈ: کوئنٹن ڈی کوک (کپتان-وکٹ کیپر)، ٹیمبا بووما، رسی وینڈر ڈوسن، فاف ڈوپلیسی، کائل ویرائن، ہینرچ کلاسین، ڈیوڈ ملر، جون جون سمٹس، اینڈائل فلکوائیو، لنگی نگیڈی، لٹھو سپمالا، بیورن ہینڈرکس، اینریچ نورٹجے، جارج لِنڈے اور کیشو مہاراج۔
بھارت بمقابلہ ساؤتھ افریقہ شیڈول: پہلا ون ڈے میچ؛ 12 مارچ؛دھرمسالا۔ دوسرا ون ڈے میچ؛ 15 مارچ؛ لکھنؤ۔ تیسرا ون ڈے میچ؛ 18 مارچ؛ کولکتہ۔