Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

رواں ماہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو تین ون ڈے میچوں کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے اہم سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ باؤلرز میٹ ہینری، ٹرینٹ بولٹ اور لوکی فیرگوسن نے انجری سے صحتیاب ہو کر ٹیم میں واپسی کر لی ہے۔
تینوں فاسٹ باؤلر انجری کی وجہ سے بھارت کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکے تھے جس میں مہمان ٹیم کو کلین سویپ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے ہیڈکوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر ہمیں ٹف ٹائم دے گی اور ہم اس چیلنج کیلئے تیار ہیں۔
نیوزی لینڈ اسکواڈ: کین ولیمسن (کپتان)، ٹام بلنڈل، ٹرینٹ بولٹ، کولن ڈی گرانڈ ہوم، لوکی فیرگوسن، مارٹن گپٹل، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ٹام لیتھم، جمی نیشم، ہینری نکولز، مچل سینٹنر، اش سوڈھی، ٹم ساؤتھی اور روس ٹیلر۔
آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ: پہلا ون ڈے میچ؛ 13 مارچ؛سڈنی۔ دوسرا ون ڈے میچ؛ 15 مارچ؛سڈنی۔ تیسرا ون ڈے میچ؛ 20 مارچ؛ہوبارٹ۔