Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے موجودہ کپتان کیرون پولارڈ 500 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔ کیرون پولارڈ نے یہ عالمی ریکارڈ سری لنکا کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیل کر اپنے نام کیا۔ انہوں نے اپنے 500ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 15 گیندوں پر 34 رنز اسکور کیے جس میں تین چوکے اور دو چھکے بھی شامل تھے۔
کیرون پولارڈ نے اس اننگز کے ساتھ اپنے 500ویں ٹی ٹوئنٹی میچ کو مزید یادگار بنا لیا۔ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10 ہزار رنز اسکور کرنے میں والے صرف دوسرے بیٹسمین ہیں۔ کرس گیل 404 میچوں میں 13,296 رنز کے ساتھ اس ریکارڈ فہرست میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے دیگر کھلاڑیوں پر نظر ڈالیں تو ڈوین براوو 454 میچوں کے ساتھ دوسرے، کرس گلی 404 میچز کے ساتھ تیسرے، شعیب ملک 382 میچوں کے ساتھ چوتھے اور برینڈن میک کولم 370 میچوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔