Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سہیل اختر کو پی ایس ایل سیرن فور اور 2018 میں ہوئے ابو ظہبی ٹورنامنٹ میں ان کی بیٹنگ کارکردگی کی وجہ سے لاہور قلندرز کا کپتان مقرر کیا گیا۔ سہیل اختر پی ایس ایل فائیو میں کپتان بننے کے بعد خود کو بیٹنگ کا موقع ہی نہیں دے رہے ہیں۔
سہیل اختر نے پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں پانچ میں سے چار میچز میں نمبر 6 پر بیٹنگ کی اور ایک بار نمبر 4 پر بیٹنگ کی۔ انہوں نے ابھی تک 5 میچوں میں 18.33 کی اوسط سے 55 رنز بنائے ہیں۔
دوسری جانب پی ایس ایل فور کے 10 میچوں میں سہیل اختر کی بیٹنگ پوزیشن دیکھیں تو انہوں نے پانچ میچوں میں اوپننگ کی تھی جبکہ ایک میچ میں نمبر 3، دو میچز میں نمبر 5 اور ایک میچ میں نمبر 6 پر بیٹنگ کی تھی۔
سہیل اختر نے پی ایس ایل فور کے 10 میچوں میں 241 رنز بنائے تھے اور لاہور قلندرز کے تیسرے کامیاب بیٹسمین رہے تھے۔ اس کے علاوہ ابوظہبی کپ میں سہیل اختر نے بطور اوپنر 3 میچوں میں 193 رنز اسکور کیے تھے جس میں ان کی 1 سنچری اور 1 نصف سینچری بھی شامل ہے۔
سہیل اختر کی قیادت میں لاہور قلندرز نے ابوظہبی کپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔