Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پشاور زلمی کے خلاف سرفراز احمد نے پی ایس ایل کا 50واں میچ کھیلا اور وہ پی ایس ایل میچز کی نصف سنچری مکمل کرنے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے۔ اسی کیساتھ سرفراز احمد نے بطور کپتان اپنے 50 میچز بھی مکمل کر لیے اور وہ پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے پی ایس ایل میں بحیثیت کپتان میچوں کی نصف سینچری مکمل کی۔ سرفراز احمد پاکستان سپر لیگ کے کامیاب ترین کپتان بھی ہیں۔
ان کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 50 میں سے 29 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور 20 میں شکست کا سامنا کیا جبکہ ایک میچ غیرنتیجہ رہا۔ ان کے بعد پی ایس ایل میں سب سے زیادہ 39 میچوں میں کپتانی ڈیرن سیمی نے کی ہے۔ اس فہرست میں تیسرا نمبر شعیب ملک کا ہے۔
پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا میچ بارش کی مداخلت کے بعد 15 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو 171 رنز کا ہدف دیا مگر سرفراز الیون ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی اور انہیں پی ایس ایل فائیو میں مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔