Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پشاور زلمی کی انتظامیہ نے ڈیرن سیمی کو ٹورنامنٹ کے دوران ہی ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر دو سال کیلئے فرنچائز کا ہیڈکوچ مقرر کر دیا ہے اور پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کے سپرد کر دی گئی ہے جبکہ محمد اکرم کو ڈائریکٹر کرکٹ بنا دیا گیا ہے۔
پشاور زلمی کی کپتانی ملتے ہی وہاب ریاض کی فارم بھی واپس آ گئی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں وہاب ریاض نے زبردست بولنگ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 3 اوورز میں 21 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔
فاسٹ بولر نے اپنے دوسرے اوور میں مسلسل دو گیندوں پر احمد شہزاد اور بین کٹنگ کو آؤٹ کر کے پشاور زلمی کی فتح کو یقینی بنایا تھا۔ وہاب ریاض پی ایس ایل فائیو کے چھ میچوں میں 8 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ سے قبل ان کے کریڈٹ پر 5 وکٹیں ہی تھیں جس میں ان کا اکانومی ریٹ بھی 8.91 کا تھا۔ یاد رہے وہاب ریاض نے کراچی کنگز کیخلاف بھی پشاور زلمی کی قیادت کے فرائض انجام دیے تھے جس میں ٹیم شکست سے دوچار ہوئی تھی۔