Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق پریس کانفرنس میں پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان سپر لیگ فائیو کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم کا اندازہ ہو جائے گا۔ شعیب ملک نے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں واپسی کی تھی اور وہ پی ایس ایل میں پرفارم کر کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اپنا کیس مضبوط کر رہے ہیں۔
پی ایس ایل کے ابتدائی میچوں میں شعیب ملک ناکام رہے تھے اور انجری کی وجہ سے وہ لاہور قلندرز کیخلاف میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد شعیب ملک نے ایونٹ میں شاندار واپسی کی ہے۔
انہوں نے کراچی کنگز کیخلاف 68 جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پی ایس ایل فائیو میں مسلسل دوسری نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 27 گیندوں پر 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کی بدولت پشاور کی کامیابی ممکن ہوئی۔