Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گزشتہ ایڈیشن میں آسٹریلیا کے سابق اسپنر بریڈ ہوگ بطور کرکٹ ایکسپرٹ پینل کا حصہ تھے۔ پی ایس ایل کے جاری ایڈیشن میں وہ پاکستان تو نہ آ سکے لیکن پی ایس ایل کے میچز پر ان کی گہری نظر ہے۔ بریڈ ہوگ سماجی رابطے ک ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ایس ایل فائیو کے میچز پر وقتاََ فوقتاََ اپنی ماہرانہ رائے دیتے رہتے ہیں۔
آسٹریلیا کے سابق اسپنر نے آج کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہونے والے میچ کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس سال پی ایس ایل میں ملتان سلطانز بہت شاندار کرکٹ کھیل رہی ہے اور شاید کراچی کنگز ان کے مومینٹم کا مقابلہ نہ کر سکے۔
پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان پہلا میچ ہو چکا ہے۔ اس میچ میں ملتان سلطانز نے ہوم گراؤنڈ پر کراچی کنگز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔