Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا سیمی فائنل بارش کے باعث ممکن نہ ہو سکا اور بھارتی ویمن ٹیم نے گروپ مرحلے میں ٹاپ پوزیشن کے باعث فائنل میں رسائی حاصل کی۔ سیمی فائنل کے لیے متبادل دن نہ رکھنے پر سابق کرکٹرز نے آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مارک وا نے کہا کہ یہ ایک بڑا ایونٹ ہے اور کچھ پلیئرز کے لیے یہ زندگی کا سب بڑا میچ ہو گا اس کے لیے متبادل دن نہ رکھنا حیران کن ہے۔ مائیکل وان نے بھی فیصلے کو شرمناک قرار دیا۔
ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ساؤتھ افریقہ کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 7 رنز سے ہرایا۔ آسٹریلوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 134 رنز بنائے۔ بارش کے باعث ساؤتھ افریقہ کو 13 اوورز میں 98 رنز کا ہدف ملا لیکن پروٹیاز ویمن ٹیم 5 وکٹوں پر 92 رنز ہی بنا پائی۔