Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کورونا وائرس نے تقریباََ 80 ممالک میں اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں اور اولمپکس سمیت کئی ملکوں میں بڑے ایونٹس ملتوی کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں مگر بھارتی کرکٹ بورڈ کا اپنے ملک میں کرکٹ ایونٹس ملتوی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ بھارت میں بھی کورونا وائرس کے کئی مریض سامنے آ چکے ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔
بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ انڈین پریمیر لیگ اور ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز اپنے مقررہ وقت پر ہو گی۔ بی سی سی آئی کے مطابق کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر نظر ہے، ماہرین سے بھی رابطے میں ہیں اور اس حوالے سے احتیابی تدابیر بھی اپنائی جائیں گی۔
بھارت اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز اگلے ہفتے سے شروع ہو گی جبکہ انڈین پریمیر لیگ 29 مارچ سے شروع ہو گی۔ پہلا میچ ممبئی انڈینز اور چنائی سپر کنگز کے درمیان ہو گا۔