بوم بوم آفریدی نے اپنے جشن منانے کے مخصوص انداز سے متعلق بتایا کہ ہم لارڈز میں میچ کھیل رہے تھے، ٹریسکوتھک نے شاٹ مارا جس کے کیچ کو تھامنے کے لیے میں اور شعیب ملک ساتھ دوڑے مگر خوش قسمتی سے وہ کیچ میں نے پکڑ لیا جس کے بعد میں نے دونوں ہاتھوں کو اوپر اٹھا کر جشن منایا، وہیں سے اس انداز کا آغاز ہوا۔
ساؤتھ افریقہ کے معروف لیگ اسپنر اور اپنے انوکھے انداز کی وجہ سے مشہور عمران طاہر نے بھی اپنے جشن منانے کے انداز کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میرے لیے ہر وکٹ اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور میں وکٹ حاصل کرنے کے وقت کو بہت انجوائے کرتا ہوں۔
جشن منانے کے منفرد انداز کے حامل حسن علی نے کہا کہ شروع میں ان کا جو طریقہ تھا اس پر سینیئرز نے کہا کہ وہ تھوڑا درست نہیں ہے جس کے بعد میں نے اپنا جنریٹر اسٹائل اپنایا۔
فاسٹ بولر وہاب ریاض نے اپنے انداز کے متعلق بتایا کہ میں نے پی ایس ایل کے دوران وکٹ لے کر مزاحیہ انداز میں مونچھوں کو تاؤ دیا تھا جس کو شہرت حاصل ہو گئی تھی۔