Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایک چھوٹے فین نے اپنے ویڈیو پیغام میں سرفراز احمد سے محبت کا اظہار کیا جس میں انہوں نے کہا کہ سرفراز بھائی میں آپ کا بہت بڑا فین ہوں اور میں پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کرتا ہوں، میری خواہش ہے کہ میں آپ کو گراؤنڈ میں کھیلتا ہوا دیکھوں کیونکہ میرے فیورٹ آپ ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے بچے کی اس محبت کا جواب بھی محبت سے ہی دیا اور اپنے ننھے پرستار کی خواہش پوری کر دی۔
وکٹ کیپر بیٹسمین نے فین سے ملاقات کی جس میں انہوں نے بچے کو اپنا دستخط شدہ بلا تحفہ میں دیا۔ سرفراز نے اپنے فین کو میچ کے ٹکٹس بھی دیئے اور کوئٹہ کو سپورٹ کرنے پر اس کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک کے ایونٹ میں سات میچز کھیلے ہیں جس میں سے تین میچز میں ان کو کامیابی حاصل ہوئی جبکہ چار میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔