Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ملتان سلطانز کے باؤلنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان سے ہمیشہ باصلاحیت فاسٹ باؤلرز ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ اظہر محمود نے کہا کہ جب میں قومی ٹیم کا باؤلنگ کوچ تھا تو اس وقت محمد موسیٰ اور نسیم شاہ سرکٹ میں موجود تھے اور میں نے ان کے ساتھ کام بھی کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایمرجنگ فاسٹ باؤلر عاکف جاوید کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں ان کو پہلی بار دیکھ رہا ہوں، پاکستان کے موجودہ فاسٹ باؤلرز اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہیں، ہمیں ان کا خیال رکھنا ہو گا اور ان کی گرومنگ پر بہت زیادہ توجہ دینا ہو گی۔
اظہر محمود نے مزید کہا کہ ہمیں تمام فاسٹ باؤلرز کو فارمیٹ کی ضرورت کے مطابق استعمال کرنا چاہیے، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ایک نیا فاسٹ باؤلر آئے تو ہم پچھلے فاسٹ باؤلر کو بھول جائیں۔