Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے معروف کامیڈین امان اللہ گردوں اور پھیھڑوں کی بیماری کے خلاف لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گئے۔ امان اللہ 2018 سے ان بیماریوں میں مبتلا تھے اور لاہور کے نجی اسپتال میں ان کا علاج جاری تھی۔ وہ گزشتہ ایک ہفتے سے اسپتال میں داخل تھے اور دو روز پہلے ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی جس وجہ سے انہیں ویںٹی لینٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
امان اللہ کے انتقال پر سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت قومی کرکٹرز نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ اسٹیج ڈرامہ کے آئیکون امان اللہ کی وفات پر بہت افسردہ ہوں، وہ میرے پسندیدہ تھے اور میرا ان سے بہت قریبی تعلق تھا۔
شعیب اختر نے کہا کہ امان اللہ ایک انڈسٹری تھے اور یہ ایسا نقصان ہے جس کا کوئی متبادل نہیں۔ رمیز راجہ نے بھی کنگ آف کامیڈی امان اللہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ماضی کی یادیں تازہ کیں۔ بابر اعظم، کامران اکمل اور وہاب ریاض سمیت دیگر کرکٹرز نے بھی ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔