Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

8 مارچ کو انٹرنیشنل ویمنز ڈے منایا جائے گا اور اسی مناسبت سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 15 مارچ تک ہونے والے میچز کے لیے خواتین کو ٹکٹوں پر خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔ خواتین کو وی وی آئی پی، وی آئی پی، اور پریمیم کیٹگری کی ٹکٹوں 30 فیصد ڈسکاؤنٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ ڈسکاؤنٹ صرف راؤنڈ میچز کے لیے دیا گیا ہے۔ ڈسکاؤنٹ پر ملنے والی ٹکٹیں نجی کوریئر کمپنی کی مختلف برانچوں سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس ڈسکاؤنٹ آفر کو "ویمنز ویک" کا نام دیا گیا ہے۔
یاد رہے اس سے قبل پی سی بی نے "مارچ میڈنس" کے نام سے طلباء کے لیے ڈسکاؤنٹ متعارف کروائی تھی۔ تمام طلباء اس آفر سے 15 مارچ تک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔