Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں حصہ لے رہے ہیں۔ پی ایس ایل فائیو میں ڈیل اسٹین اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ فاسٹ باؤلر رومان رئیس بھی اسی فرنچائز کا حصہ ہیں اور وہ ڈیل اسٹین کی موجودگی سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
رومان رئیس کے مطابق ڈیل اسٹین نے مجھے کلائی کی پوزیشن کے بارے میں بتایا اور یہ بھی بتایا کہ وکٹوں کو کیسے نشانے پر رکھنا ہے، میں نے ان ٹِپس پر عمل کیا ہے اور میں یہ محسوس کر سکتا ہوں کہ میری سوئنگ میں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی یہی بات اچھی ہے کہ آپ کو لیجنڈز سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ رومان رئیس نے مزید کہا کہ اگر میں نے ڈیل اسٹین سے سیکھنے کی کوشش نہ کی تو یہ ان کے ساتھ ناانصافی ہو گی۔