Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکن فاسٹ بولر لستھ ملنگا کا بحیثیت کپتان آخری ٹی ٹوئنٹی میچ یادگار ثابت نہ ہوا اور آندرے رسل نے اپنی طوفانی اننگز سے میچ کا نقشہ بدل دیا۔ پالی کیلے میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 155 رنز اسکور کیے۔ دسون شناکا 31 رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔
ہدف کے تعاقب میں 12.4 اوورز میں 103 رنز پر ویسٹ انڈیز کی 3 اہم وکٹیں گر چکی تھیں اور اس کے بعد آندرے رسل کا شو شروع ہوا۔ آندرے رسل نے 14 گیندوں پر 40 رنز بنائے جس میں 6 فلک شگاف چھکے شامل تھے اور ویسٹ انڈیز کو میچ میں کامیابی دلائی۔
یارکرز کے ماسٹر لستھ ملنگا کو 3 اوورز میں 46 رنز کی مار پڑی۔ ویسٹ انڈیز نے دو میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی اور یوں بحیثیت کپتان لستھ ملنگا کا کیرئیر شکست کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ ان کی کپتانی میں سری لنکن ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا ریکارڈ انتہائی خراب رہا۔