Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطانز کی ان فارم ٹیم کے خلاف کراچی کنگز کے بولرز چھائے رہے۔ لاہور میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ابتداء سے ہی کراچی کنگز کے بولرز نے ملتان کے بیٹسمینوں پر دباؤ ڈال دیا۔ محمد عامر نے کراچی کنگز کو پہلی کامیابی دلائی تو اس کے بعد عامر یامین نے 2 اہم وکٹیں لے کر ملتان سلطانز کی کمر توڑ دی۔
کراچی کنگز کے اسپنرز نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کپتان عماد وسیم نے 4 اوورز میں 14 رنز دے کر دو شکار کیے اور اپنا زبردست اسپیل مکمل کیا۔ عماد وسیم کا اسپیل پی ایس ایل کا دوسرا اکانومیکل اسپل ثابت ہوا۔ ان سے پہلے شاداب خان نے بھی 4 اوورز میں 14 رنز دے کر 2 وکٹیں لی تھیں۔
عمر خان نے 3 اوورز میں 22 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ بارش سے متاثرہ میچ میں ملتان سلطانز نے 16.5 اوورز کھیل کر 6 وکٹوں پر 102 رنز بنائے تھے کہ بارش ہو گئی جس کے بعد مزید کھیل ممکن نہ ہو سکا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔