Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ 2020 میں اب تک کئی ریکارڈز بن چکے ہیں۔ ملتان سلطانز کے رائلی روسو اور لاہور قلندرز کے بین ڈنک اس فہرست میں سب سے نمایاں ہیں۔ ملتان سلطانز کے مڈل آرڈر بلے باز رائلی روسو نے پی ایس ایل فائیو میں لیگ کی تیزترین سنچری جڑ کر ریکارڈ بنایا۔ انھوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں 43 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیمرون ڈیلپورٹ کے پاس تھا۔
لاہور قلندرز کے وکٹ کیپر بیٹسمین بین ڈنک نے 10 چھکے لگا کر ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ انھوں نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 43 گیندوں پر 93 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
بین ڈنک نے شاندار اننگز کے دوران ایک اور ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ انھوں نے 15ویں اوور میں لگاتار 4 گیندوں پر 4 چھکے لگا کر یہ منفرد ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل شاہد آفریدی 2018 اور کیرون پولارڈ 2019 میں 4 گیندوں پر 4 چھکے لگا چکے ہیں۔
بین ڈنک نے سمت پٹیل کے ہمراہ 155 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹورنامنٹ کی تاریخ کی دوسری سب سے بڑی شراکت قائم کی۔ کراچی کنگز کے بابر اعظم اور لیام لیونگسٹون نے 2019 میں 157 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔
اس کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 71 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح اپنے نام کی۔