بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنی آل ٹائم ٹیسٹ الیون کا انتخاب کیا ہے جس میں انھوں نے پاکستان سے واحد کھلاڑی وسیم اکرم کو شامل کیا ہے۔ ہربھجن سنگھ نے کسی بھارتی کپتان کے بجائے رکی پونٹنگ کو اپنی آل ٹائم ٹیسٹ الیون کا کپتان مقرر کیا ہے۔ سابق بھارتی اسپنر نے میتھیو ہیڈن اور ورندر سہواگ کو اپنی ٹیم کا اوپنر چنا ہے۔ مڈل آرڈر میں سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ، جیکس کیلس، رکی پونٹنگ اور کمار سنگاکارا شامل ہیں۔ انھوں نے بولرز میں شان پولک، شین وارن، گلین میکگرا اور وسیم اکرم کا انتخاب کیا ہے۔ حیران کن طور پر ہربھجن سنگھ نے چار آسٹریلوی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جب کہ بھارت سے صرف 3 کھلاڑی چنے۔ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کا کوئی کھلاڑی ان کی ٹیسٹ پلئینگ الیون میں جگہ نہیں بنا سکا۔