Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلش فاسٹ بولر کرس جارڈن گزشتہ دو سال سے پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے تھے اور اس مرتبہ وہ کراچی کنگز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں کرس جارڈن نے کہا ہے کہ میں دو سال سے پشاور زلمی کا حصہ تھا اور میں نے صرف کراچی میں دو میچز کھیلے مگر اس مرتبہ پورے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جو بہت مثبت ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے اور یہاں گھوم کر بہت اچھا تجربہ حاصل ہوا۔ کرس جارڈن نے کراچی کنگز کے لیے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں اور 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ہے۔
کرس جارڈن کراچی کے لیے تھوڑے مہنگے بولر ثابت ہوئے ہیں۔ انھیں 21 اوورز میں 185 رنز کی مار پڑی ہے۔ کراچی کنگز اپنا اگلا میچ اتوار کو لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گی۔