Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ فائیو کامیابی سے جاری ہے جبکہ پلے آف راؤنڈ تک رسائی حاصل کرنے کی جنگ شدت اختیار کر چکی ہے اور ہر ٹیم اپنے ایک، ایک میچ پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ اگر بات کریں اسلام آباد یونائیٹڈ کی تو اسلام آباد کے پی ایس ایل میں پلے آف کھیلنے کے امکانات معدوم ہوتے نظر آ رہے ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈی میں پشاور زلمی کے خلاف زبردست بیٹنگ کی اور 196 رنز کا بڑا ہدف اسکور بورڈ پر سجایا۔ جواب میں پشاور زلمی نے بھی دھواں دھار آغاز کیا اور 9 اوورز میں 86 رنز بنا ڈالے۔ اس زبردست میچ میں بارش زحمت بن کر آ گئی اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے مطابق پشاور زلمی کو فاتح قرار دے دیا گیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ ایونٹ میں اب تک 8 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے صرف 3 میچز میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی۔ اگر دو مرتبہ کی چیمپئن ٹیم نے پلے آف میچز کھیلنے ہیں تو تو اسے دوسری ٹیموں کے نتائج پر انحصار کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد اپنا اگلا اہم ترین میچ کل ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔