Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت سنبھالنے والے نوجوان کھلاڑی شاداب خان اس مرتبہ ایک نئے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔ وہ بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اپنے آپ کو بہترین آل راؤنڈر ثابت کر رہے ہیں۔ شاداب خان نے رواں پاکستان سپر لیگ میں تیسری نصف سنچری پشاور زلمی کے خلاف اسکور کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین میچ میں شاداب خان نے 77 رنز کی اننگز کھیلی جو کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں کسی بھی کپتان کی جانب سے دوسری بڑی اننگز ہے۔ اس سے پہلے 2016 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرتے ہوئے شین واٹسن نے 79 رنز اسکور کیے تھے۔
کمار سنگاکارا نے کراچی کنگز اور شعیب ملک نے ملتان سلطانز کے کپتان کی حیثیت سے 65، 65 رنز بنائے تھے۔ اس کے علاوہ شاداب خان ٹاپ اسکوررز کی فہرست میں 237 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔