Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے لیجنڈری فاسٹ بولر ڈیل اسٹین پاکستان سپر لیگ فائیو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے ایکشن میں نظر آ رہے ہیں۔ پشاور زلمی کے خلاف میچ کے درمیان انٹرویو دیتے ہوئے ڈیل اسٹین نے کہا کہ پاکستان واپس آ کر بہت مزہ آ رہا ہے، کافی عرصے بعد آیا ہوں مگر یہاں سردی بہت ہے۔
ساؤتھ افریقی بولر نے کہا کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہو رہا ہے، بولرز کے لیے بیٹنگ وکٹ اور تیز آؤٹ فیلڈ پر بولنگ کرنا اور رنز کنٹرول کرنا مشکل ہو رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ فاسٹ بولنگ کے شعبے میں پاکستان کا ہمیشہ سے ہی بڑا نام رہا ہے اور یہاں ہم نے کئی بہترین فاسٹ بولرز دیکھے۔
ڈیل اسٹین نے مزید کہا کہ پاکستانی بولرز میں اپنا تجربہ منتقل کر کے خوشی محسوس کر رہا ہوں کیونکہ ہم نے بھی کبھی کسی سینیئر سے تجربہ حاصل کیا تھا۔ ڈیل اسٹین پی ایس ایل فائیو کے 3 میچز میں 2 وکٹیں لے چکے ہیں۔