Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی پی ایس ایل میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔ پشاور زلمی کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں لیوک رونکی نے راحت علی کو چھکا لگا کر اپنے ایک ہزار رنز مکمل کیے۔ لیوک رونکی نے 30 اننگز میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کیے ہیں۔
انھوں نے اس فہرست میں شین واٹسن اور بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے 33 اننگز میں ایک ہزار رنز اسکور کیے تھے۔ لیوک رونکی پی ایس ایل میں 30 اننگز میں 37 کی اوسط سے 1002 رنز بنا چکے ہیں۔
کیوی کرکٹر نے پی ایس ایل میں 10 نصف سنچریاں بھی اسکور کی ہیں لیکن ابھی تک وہ سنچری نہیں بنا سکے۔ لیوک رونکی پی ایس ایل میں ایک ہزار رنز بنانے والے پانچویں بیٹسمین ہیں۔ ان سے پہلے کامران اکمل، شین واٹسن، بابر اعظم اور احمد شہزاد یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔