Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے رواں ایڈیشن میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والوں پر جہاں چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق کی نظر ہے وہیں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں بابر اعظم نے کہا کہ وہ بحیثیت کپتان اچھے پلیئرز پر نظر رکھے ہوئے ہیں تا کہ کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم میں شامل کیا جا سکے اور اچھی ٹیم بنائی جا سکے۔
اپنی انفرادی کارکردگی کے حوالے سے بابر اعظم نے کہا کہ وہ ابھی ورلڈکپ کے بارے میں نہیں سوچ رہے اور پی ایس ایل میں اچھی بیٹنگ پر توجہ ہے۔
پی ایس ایل فائیو میں بابر اعظم نے 6 میچز کھیل کر 46 کی زبردست اوسط سے 187 رنز بنائے ہیں جس میں ان کی 2 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ ایونٹ میں کراچی کنگز اپنا اگلا میچ کل لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گی۔