Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ پی ایس ایل فائیو سے باہر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کیرون پولارڈ کو سری لنکا کے دورے کے بعد پشاور زلمی کی ٹیم کو جوائن کرنا تھا مگر انجری کی باعث اب وہ ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کارلوس بریتھویٹ کو 6 مارچ تک کیرون پولارڈ کے متبادل کھلاڑی کے طور پر پشاور زلمی کے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔ چونکہ اب کیرون پولارڈ پی ایس ایل فائیو میں حصہ نہیں لیں گے تو کارلوس بریتھویٹ پشاور زلمی کو مکمل ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔
کیرون پولارڈ نے انجری کے بعد اپنے ایک پیغام میں پشاور زلمی کی ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں معذرت خواہ ہوں کہ پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی کو جوائن نہیں کر سکوں گا مگر ٹیم میں کئی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو ٹیم کو آگے تک لے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے بطور ہیڈکوچ ڈیرن سیمی پی ایس ایل فائیو میں اپنی ٹیم کو کامیابی دلائیں گے۔ آل راؤنڈر کیرون پولارڈ پی ایس ایل کے گزشتہ تین ایڈیشنز میں 33 میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 166.24 کی اسٹرئیک ریٹ سے 650 رنز اسکور کیے ہیں۔