Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پشاور زلمی کے سابق کپتان اور موجودہ کوچ ڈیرن سیمی سے پاکستانی بے پناہ محبت کرتے ہیں اور وہ بھی اس محبت کا جواب محبت سے دیتے ہیں۔ مردان کے 10 سالہ شاہ خان نے ڈیرن سیمی کا خاکہ بنایا جس کو ایک ٹویٹر صارف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ہر شیئر کیا۔ اس ننھے بچے نے ڈیرن سیمی سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
ڈیرن سیمی نے شاہ خان کی جانب سے بنائے ہوئے خاکے کی نہ صرف تعریف کی بلکہ انہوں نے شاہ خان کو خصوصی طور پر مردان سے اسلام آباد بلایا اور ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دس سالہ بچے نے اپنے ہاتھ سے بنائی تصویر ڈیرن سیمی کو پیش کی۔
اس موقع پر ڈیرن سیمی بھی پیچھے نہ رہے اور اپنے پرستار کو پشاور زلمی کی آفیشل شرٹ تحفے میں دی۔ ڈیرن سیمی نے اپنے فین کے ساتھ تصویر ٹویٹر پر شیئر کی اور کہا کہ میں نے اس بچے سے جو وعدہ کیا تھا وہ آج پورا ہوا۔