Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے پانچ ایڈیشنز میں ہر بار ایک نیا ترانہ ریلیز کیا گیا جس میں سب سے زیادہ پذیرائی دوسرے سیزن کے ترانے "پھر سیٹی بجے گی" کو ملی تھی جس کے گلوکار اور کمپوزر پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر تھے۔
علی ظفر سے سوال کیا گیا کہ ہر سال پی ایس ایل کا نیا ترانہ تیار کرنا چاہیے یا پھر ایک ہی رکھنا چاہیے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر ہر سال اچھا گانا بنایا جا سکتا تو پھر اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
علی ظفر کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ پی ایس ایل کے گانے کے حوالے سے بہت دلچسپی رکھتے ہیں اسی لیے انہیں کرکٹ کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل کے آفیشل ترانے کا بھی بےچینی سے انتظار ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پی ایس ایل کا ایک ہی ترانہ مقرر کر دیا جائے تو لوگوں کی دلچسپی ہی ختم ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر گلوکار نہیں بنتا تو کرکٹر ہی ہوتا کیونکہ بچپن سے ہی کرکٹ کا بہت شوقین تھا۔