Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے، زمبابوے، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بھی دورہ پاکستان کی امید نظر آنے لگی ہے۔ برطانوی ہائی کیشنر ڈاکٹر کرسٹن ٹرنر کرکٹ کے بہت بڑے فین ہیں اور حال ہی میں انہوں نے وسیم اکرم، عماد وسیم اور بابر اعظم سے بھی ملاقات کی تھی۔
پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہت بہتر ہے، جلد ہی انگلش کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل فائیو میں انگلینڈ کے کئی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں ایلکس ہیلز، معین علی، جیسن روئے جیسے بڑے نام شامل ہیں اور اس مرتبہ غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان میں کھیلنے کیلئے اضافی معاوضہ بھی نہیں دیا گیا ہے۔