Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں ہر سال نوجوان فاسٹ بولر ابھر کر سامنے آتے ہیں۔ فاسٹ بولر محمد حسنین گزشتہ سیزن میں پرفارم کر کے سب کی توجہ کا مرکز بنے اور رواں ٹورنامنٹ میں نسیم شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کے بعد مختصر فارمیٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کراچی کنگز کے فاسٹ بولر کرس جورڈن کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے دونوں نوجوان فاسٹ بولر سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔
کرس جورڈن کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ اور محمد حسنین نے مجھے متاثر کیا، دونوں نوجوان فاسٹ بولرز جارحانہ انداز میں بولنگ کرتے ہیں اور ان میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو ایک بہترین فاسٹ بولر میں ہوتی ہیں۔ انہوں نے نسیم شاہ اور محمد حسنین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں دونوں فاسٹ بولرز پاکستان کیلئے بہت کامیاب ثابت ہوں گے۔
کرس جورڈن کا وسیم اکرم کے حوالے سے کہنا تھا کہ ان کیساتھ کام کرنا میری خوش قسمتی ہے، پی ایس ایل فائیو میں وسیم اکرم کیساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے اور اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت کچھ سیکھ رہا، اگر اس دوران وسیم اکرم کی ایک بھی کوالٹی میری بولنگ میں آ گئی تو اس سے بڑھ کر میرے لیے کچھ نہیں ہو گا۔