Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کا 21واں میچ لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو مہمان ٹیم کی وکٹیں پت جھڑ کے موسم کی طرح گرتی رہیں۔
فاسٹ باؤلر سہیل خان 35 رنز بنا کر کوئٹہ کے سب سے کامیاب بیٹسمین ثابت ہوئے۔ لاہور قلندرز کی طرف سے سمت پٹیل نے چار شکار کیے۔ ہدف کے تعاقب میں فخر زمان کو اچھا آغاز فراہم کیا لیکن بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ وہ 20 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
ان کے بعد کپتان سہیل اختر بھی جلد آؤٹ ہو گئے اور ایسا لگا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم مشکلات کا شکار ہونے لگی ہے لیکن محمد حفیظ اور بین ڈنک نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کو ختم کیا۔ حفیظ اور ڈنک نے بالترتیب 39 اور 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
لاہور قلندرز کو میچ میں آٹھ وکٹوں سے کامیابی ملی اور پوائنٹس ٹیبل پر ان کی پوزیشن ابھی بھی آخری ہے۔ لاہور قلندرز اپنا اہم میچ کل کراچی کنگز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گی۔