Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے رواں سیزن میں لاہور قلندرز نے اپنی پہلی کامیابی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف حاصل کی تھی جبکہ دوسری کامیابی بھی انہیں اسی ٹیم کے خلاف ملی۔ پہلے میچ میں لاہور قلندرز کے بین ڈنک اور سمت پٹیل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے لاہور کو فتح دلائی تھی تو اس مرتبہ باؤلرز کا جادو چل گیا۔
سمت پٹیل ایک بار پھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف زبردست کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوئے لیکن اس مرتبہ انہوں نے باؤلنگ میں خوب رنگ جمایا۔ لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو مہمان ٹیم کے کھلاڑی سمت پٹیل کی گھومتی گیندوں کے سامنے پچ پر ٹھہر نہ سکے۔
سمت پٹیل نے اپنے چار اوورز میں صرف پانچ رنز بننے دیئے جبکہ انہوں نے چار کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔ ٹیم میں واپسی کرنے والے شاہین آفریدی دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اور پی ایس ایل میں پہلا میچ کھیلنے والے فرزان راجہ نے بھی دو شکار کیے۔
لاہور قلندرز کو میچ جیتنے کے لیے 99 رنز کا ہدف ملا تھا جو میزبان ٹیم نے 11.5 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سمت پٹیل چار وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ یاد رہے سمت پٹیل کی باؤلنگ رواں سیزن میں اب تک کی بہترین باؤلنگ بھی تھی۔