Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ایشیاء کپ 2020 کی میزبانی پاکستان کرے گا لیکن میچز پاکستان میں نہیں کھیلے جائیں گے کیونکہ بھارت پاکستان میں کھیلنے پر تیار نہیں ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ ایشیاء کپ کا میزبان پاکستان ہی ہے لیکن ٹورنامنٹ نیوٹرل وینیو یعنی یو اے ای میں کروانا ہو گا کیونکہ بھارت پاکستان میں نہیں کھیلنا چاہتا۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ایشیاء کپ صرف پاکستان اور بھارت کا معاملہ نہیں ہے، ایشیاء میں 15 سے 16 کرکٹ ممالک ہیں اور ٹورنامنٹ کا مقصد بھی یہی ہوتا ہے کہ ایشیاء کی ایمرجنگ ٹیموں کیلئے فنڈز اکھٹا کریں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں منعقد کرنا آسان نہیں تھا، میں جانتا ہوں ایونٹ کے دوران کچھ غلطیاں ہوئی ہیں لیکن یہ چیزیں بھی بہتر ہو جائیں گی اور آئندہ سال پشاور میں بھی پی ایس ایل کے میچز کروانے کی کوشش کریں گے۔