Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ نے ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-2 سے شکست کا بدلہ ون ڈے سیریز میں لے لیا۔ ساؤتھ افریقہ نے آسٹریلیا کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شکست دے کر کلین سویپ مکمل کر دیا۔ پروٹیاز اور کینگروز کے درمیان آخری ون ڈے میچ پوچیف اسٹروم میں کھیلا گیا جہاں مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی۔
آسٹریلیا نے مارنس لبوشین کی سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز اسکور کیے۔ جون جون سمٹس اور اینرچ نورٹجے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ساؤتھہ افریقہ نے مطلوبہ ہدف 45.3 اوورز میں باآسانی حاصل کر لیا۔
جون جون سمٹس نے شاندار باؤلنگ کے بعد 84 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز بھی کھیلی۔ ان کے علاوہ ہینرچ کلاسین اور کائل ویرائن نے بھی زبردست نصف سنچریاں اسکور کیں۔ جون جون سمٹس جو آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔